تازہ ترینکھیل

اوکاڑہ:پانچواں سالانہ اسحاق شہیدکرکٹ ٹورنامنٹ ینگ الیون اوکاڑہ نے سنسی خیز مقابلہ کے بعد جیت لیا

unnamed (1)اوکاڑہ (نمائندہ سپورٹس ) پانچواں سالانہ اسحاق شہیدکرکٹ ٹورنامنٹ ینگ الیون اوکاڑہ نے سنسی خیز مقابلہ کے بعد جیت لیا،نواحی گاؤں کوٹ سلطان میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کی 32ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ اسحاق شہید کرکٹ کلب اور ینگ الیون اوکاڑہ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔فائنل میچ اور تقریب تقسیم انعامات میں مہمانان خصوصی رائے صادق حسین کھرل ایڈووکیٹ،کالم نگار اور تجزیہ کار صابر مغل۔پولیس آفیسر رائے محمد نواز۔زراعت آفیسر شہزاد انجم ۔چوہدری خالد محمودکمبوہ۔چوہدری محمد یونس کمبوہ۔رانا محمد اکرم۔چوہدری محمد یونس دارا۔طارق مسعود نمبردار اور محمد فاروق نے شرکت کی اور انعامات تقسیم کئے۔اسحاق شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کو طاہر عثمان۔حسیب احسن۔حماد احمد۔چوہدری ذیشان انجم کمبوہ۔محمد وقاص راجو۔منور منیر اور اللہ بخش نے آرگنائز کیا۔مین آف دی ٹورنامنٹ کا عزاز انظار شاہ گیلانی ۔مین آف دی فائنل میچ حیدر عباس۔بہترین باؤلر ٹورنامنٹ وسیم اکرم اور بیسٹ باؤلر فائنل میچ کا عزاز وقاص حسین دارا نے حاصل کیا۔ ٹورنامنٹ میں ایمپائرنگ کے فرائض محمد امجد اور عابد دارا نے ادا کئے جبکہ زاہد فاروق دارا نے کمنٹری کی

یہ بھی پڑھیں  شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker