پاکستانتازہ ترین

سندھ اسمبلی، متحدہ اور پی پی اراکین میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی

کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اراکین کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی ۔۔دونوں طرف کے اراکین کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل کے باعث اسپیکر کو اجلاس دس منٹ کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم کے اراکین اپنے مقتول کارکن ہاشم کے قتل کے خلاف احتجاجاً بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔ ایم کیو ایم اراکین کا کہنا تھا کہ ہاشم کے قتل کے ملزم گرفتار نہ ہوئے تو ذمہ داری آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ پر ہو گی۔ بعد ازاں ایم کیو ایم کے اراکین وزیر اعلی سندھ کی کرسی کی جانب بڑھے توپیپلز پارٹی کے اراکین بھی ان کے سامنے آگئے جس پر دونوں جماعتوں کے اراکین میں سخت جملوں کا تبادلہ اوردھکم پیل ہوئی۔ بات جب ہاتھا پائی تک بڑھی تو اسپیکر نے دس منٹ کیلئے اجلاس ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑ ہ : ضلع اوکاڑہ میں 841مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر دیے گئے۔ محمد فیصل رانا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker