تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل :بن حافظ جی اور قریبی علاقوں میں نمل جھیل کا سیلابی پانی داخل

داؤدخیل ( ضیانیازی سے)قریبی علاقوں میں جن میں نمل جھیل کا سیلابی پانی داخل ہو گیا تھا اور لوگوں گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے تھے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن میانوالی نے بن حافظ جی ،نمل ، ودیگر علاقوں میں سیلابی پانی میں ابھی تک پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا اور انہیں اور ان کے سامان کو محفوظ مقام پر پہنچایا جبکہ لوگوں میں راشن بھی تقسیم کیا اور کھانا بھی پہنچایا ابھی تک فلاح انسانیت کے رضا کار امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور لوگ کی ہر مکمن مدد کر رہے ہیں حالیہ بارشوں کو سیلابی پانی نمل جھیل میں بھر جانے سے پانی میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا اور جس کی وجہ سے نمل اور بن حافظ جی کے نواحی علاقوں میں جھیل کا سیلابی پانی داخل ہو گیا اور ان علاقوں کی عوام ہفتہ گزر جانے کے باوجود پانی میں پھنسے ہوئے تھے جن کی مدد کے لیے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے ان کی مدد کر کے ان کو محفوظ مقامات پر پہنچارہے ہیں اور ابھی تک ان کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن نے متاثرین کی مدد کی اور انہیں سامان دیا ان علاقوں کے متاثرین کا کہنا تھا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے ہماری کوئی مدد نہیں کی گئی اور نہ ہی ہماری کوئی شنوائی ہو رہی ہے

یہ بھی پڑھیں  امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker