تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تھانہ صدر کےانچارج انوسٹی گیشن سردارمحمد حسین ڈوگر کواعلی کارکردگی کی بنا پرتبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا مقررکردیا گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو تھانہ صدر کے انچارج انوسٹی گیشن سردار محمد حسین ڈوگر کو اعلی کارکردگی کی بنا پر تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا مقرر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو تھانہ صدر کے انچارج انوسٹی گیشن حاجی سردار محمد حسین ڈوگرنے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں اپنی تعیناتی کے دوران تفتیش کے اعلی معیار کو قائم رکھتے ہوئے کئی پیچیدہ کیسوں میں خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی کاریں،موٹر سائیکلیں،نقدی اور مسروقہ مال بر آمد کیا۔ماضی میں بھی انہوں نے مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او کام کیا اور اعلی کارکردگی پر افسران سے انعامات حاصل کیے اسی اعلی کارکردگی کی بنا پر ایس آئی سردار محمد حسین ڈوگر کوتبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا مقرر کر دیا گیا۔جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں 3 روزکیلئےموبائل سروس بندش کافیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker