تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:مسلم لیگ(ن) کا بلدیاتی انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ،غلام سرورخان

ٹیکسلا( نا مہ نگار)ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دہشت گردی پھیلانے والی تنظیمیں خواہ وہ طالبان ہوں یا داعش ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،افواج پاکستان نے ضرب عزب کی صورت میں کافی حد تک دہشتگردی پرقابو پالیا ہے،ان افواج پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر قوم کو دہشت گردوں سے بچایا،اب کراچی کے اندر بھی صفایا ہو رہا ہے اسی طرح کرپشن کے خلاف بھی آپریشن کی اشد ضرورت ہے،جوڈیشنل کمشن نے جو چالیس نکات واضع کئے وہی انتخابات میں رگنگ ہوئی ہے جسکا ہم دو سال سے کہہ رہے تھے ،مسلم لیگ(ن) کا بلدیاتی انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق سٹی ناظم و امیدوار برائے بلدیہ ٹیکسلا ملک محمد پرویز کی رہائش گاہ پر ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ملک ظہیر نواز نے برادری سمیت مسلم لیگ(ن) کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور غلام سرور خان کی قیادت میں عوامی خدمت جاری رکھنے کا اعلان کیا،ٹیکسلا سٹی کے آرگنائزر تحریک انصاف حاجی زاہد رفیق نے ملک ظہیر نواز کو تحریک انصاف کا بیج لگایا اور کیپ پہنائی،تقریب سے ممبر پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان، تحصیل ٹیکسلا تحریک انساف کے آرگنائزر ملک عظمت محمود، ملک محمد پرویز ،راجہ شیراز احمد شیرازی، ملک ظہیر نواز،ملک وقاص عرف کاشی،امیر خان، جہانگیر خان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پرمیاں خان، حاجی زاہد رفیق، سید اسد شاہ، میر اورنگزیب،حاجی ریاض حسین اعوان، ملک ربنواز، ملک مشتاق، افسر خان، اشرف خان، جاوید قمر شاکر،راجہ شیراز احمد شیرازی، اجمل خان تنولی،نائیک آصف،سید مہتاب حسین شاہ، ملک اکثر،مسعود گجر،شیخ نعیم، افتخار اعوان، ماسٹر نثار خان، ملک اسد امیر،راجہ قمر ایاز، راجہ ابراھیم، اسحاق کونسلر،سمیت محلہ مشرقی آباد، شیر شاہ سوری روڈ اور وارڈ نمبر18کے عوام اور پٹھان برادری کی کثیر تعداد موجود تھی،غلام سرور خان نے کہا کہ جوڈیشنل کمشن کے فیصلے نے ہمارے مطالبات کی تائید کی ہے اور چالیس نکات پیش کئے ہیں ،اسکے علاوہ انتخابات2013میں بے ضابطگیوں کے علاوہ الیکشن کمشن کو مورد الزام ٹھہرایا ہے چار ممبر اب بھی الیکشن کمشن میں موجود ہیں ہم انکے مستعفی ہونے تک جدو جہد جاری رکھیں گے تاریخ میں پہلے بار انتخابات پر جوڈیشنل کمشن بنا جسکا سہرا تحریک انصاف کو جاتا ہے انھوں نے کہا کہ بھاگنے والے نہیں مسلم لیگ(ن) کے لئے کھلا میدان نہیں چھوڑیں گے وہ جیسی بھی وکٹ بنا لیں انھی کی وکٹ پر انھیں کلین بولڈ کرینگے،اگر کوئی وزیر خیبر پختونخواہ میں کرپشن کرے تو اسے وہاں کی حکومت جیل بھجوا دیتی ہے اور اگر کوئی وزیر پنجاب میں قانون شکنی کا مرتکب ہو اور اسکے ہاتھ چودہ معصوم لوگوں کے خون سے رنگین ہوں تو پنجاب کے حکمران اسے وزارت پر بٹھا دیتے ہیں کتنے شرم کی بات ہے،مگر اب ان لٹیروں اور قاتلوں کا یوم حساب قریب ہے،بلدیاتی انتخابات میں عوام پرچی کے ذریعے انکا بھرپور احتساب کرینگے،دریں اثنا واہ یونین کونسل میں وحید بٹ نے اپنی برادری سمیت مسلم لیگ(ن) کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف مین شمولیت کا اعلان کیا

یہ بھی پڑھیں  محسود گروپ نے کالعدم تحریک طالبان سےعلیحدگی کااعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker