تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پاکستان بنانے میں اکابرینِ اہلِ سنت نے بھر پور کردار ادا کیا ۔مقررین

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پاکستان بنانے کا اصل مقصد مقامِ مصطفی ﷺکا تحفظ اور نظامِ مصطفی ﷺکا نفاذ تھا ۔مگر اَفسوس ہم نے یہ مقصد پسِ پشت ڈال دیا ۔پاکستان بنانے میں اکابرینِ اہلِ سنت نے بھر پور کردار ادا کیا ۔آل انڈ یا سنی کانفرنس پلیٹ فارم سے بر صغیر بھر میں سنی کانفرنسیں کرکے رائے عامہ ہموار کی۔اِن خیالات کا اظہار علماءِ کرام علامہ محمدقمر الدین نورانی،مفتی ضیا ء الحسنین صدیقی، جمعیت علماء پاکستان ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق احمد نورانی،قاری فیاض احمد قادری،سید غلام حسین میراں ،حافظ محمد یعقوب نقشبندی ،مولانا افضل اقبال جلالی ،مولانا غلام حسن نورانی ،حافظ محمد جمیل سعیدی نے مرکزی جماعت اہلِ سنت پھول نگر کے امیر حافظ مقصود احمد نقشبندی کی طرف سے منعقد ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کی صدارت JUPکے رہنما پیر سید ذاکر حسین شاہ نے کی جبکہ ا س موقع پر مولانا محمد نصر اللہ مجددی،مولانا غلام رسول ضیاء ،با با غلام مصطفی قادری،غلام سرور گل، اسداللہ حیدر اور شیخ محمد اکرم بھی موجود تھے ۔مقررین نے یہ بھی کہا کہ آج دو قومی نظریئے کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ۔آج دو قومی نظریہ کے اِحیاء کی اَشد ضرورت ہے ۔پاکستان کے اساسی مقاصد کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اور اکابر ینِ اہلِ سنت پیر سید جماعت علی شاہ ،سید نعیم الدین مراد آبادی ،شاہ عبد العلیم صدیقی ، مولانا عبدالحامد بدایونی،مولانا عبدالستار نیازی، سیدابوالحسنات قادری اور امام شاہ احمد نورانی کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہدکرتے رہے گے۔قراردادوں کے ذریعے مطالبہ کیا گیاکہ پاکستان سے سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے۔فحاشی وعریانی کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا ۔غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کا بھی مطالبہ کیاگیا ۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سیلاب سے متاثرین کی امدادکی جا ئے۔ عید ملن پارٹی کے اختتام پر درود و سلام کا نذرانہ اور استحکام پاکستان کے لئے دعائیں کی گئیں

یہ بھی پڑھیں  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان،محکمہ موسمیات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker