پاکستانتازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے قصور واقعے کی عدالتی تحقیقات کیلیے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کردی

لاہور(نمائندہ خصوصی) ہائیکورٹ نے قصور واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے حکومتی درخواست مسترد کردی۔ قصور واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عدالتی کمیشن کے تحت تحقیقات کا اعلان کیا تھا جس کے لیے آج پنجاب حکومت کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا گیا تھا جس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کی گئی تھی تاہم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ قصور واقعے پر پولیس پہلے ہی تحقیقات کررہی ہے اور اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھی تحقیقات کا حصہ ہیں اس لیے واقعے پر کسی عدالتی کمیشن کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پرویز مشرف کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئیے ،امریکی سینیٹر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker