پاکستانتازہ ترین

قصور واقعہ کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

اسلام اآباد(بیوروچیف)سینیٹ نے قصور واقعہ کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے متفقہ مذمتی قرار داد منظور کرلی۔ چئیرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے افسوسناک واقعات پیش آتے رہے ہیں جن کے تدارک کے لیے ایک مستقل ادارہ قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت اجلاس میں ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل نے قصور واقعہ سے متعلق مذمتی قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں قصور کے علاقہ حسین والا میں بچوں کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے واقعے سے متعلق پولیس کی کارکردگی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایسے واقعات کے تدارک کے لیے معاملہ فنکشننگ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے سپرد کرنے کی تجویز دی تاکہ ایک تادیبی کمیشن تشکیل دیا جاسکے۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے قصور واقعہ کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ترمیم سے متعلق سفارشات طلب کرنے کا یقین دلایا۔ایوان کے دیگر ارکان نے بھی واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مستقل اداروں کے قیام کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے عالمی معاہدوں کی روشنی میں قانون سازی کی جانی چاہیئے کہ بچوں کے حقوق کے لیے پی پی سی میں کیا نئے قانون بنائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے معاملہ فنکشننگ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے سپرد کرتے ہوئے سینٹ کا اجلاس کل سہہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:عدالتی حکم کے باوجود پ ٹ الف تعلقہ سنجھورو کے امیدواروں کے انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker