تازہ ترینعلاقائی

سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر پشین کی خسرہ سے جانبحق بچوں کے والدین سے تعزیت

downloadپشین(ملک سعداللہ جان ترین)سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر پشین بشیر بازئی نے گزشتہ دنوں خسرہ ناسور سے ہلاک ہونیوالے کمسن بچوں کے گھر جاکر انکے چچا عبداللہ جان پہلوان سے اظہار تعزیت کی اسی موقع پر ڈپٹی کمشنر پشین بشیر بازئی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے خسرہ مہم کو ہنگامی بنیادوں پر سات یوم کیلئے اور بڑھادیا گیا تاکہ مزید ہلاکتیں نہ ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ضلع پشین کو خسرہ جیسی خطرناک وباء سے پاک ضلع بناکر دم لیں گے خسرہ وباء ایک ایسی ناسور ہے جو پھول جیسے بچوں کی زندگیوں کا خاتمہ کرتی ہے والدین بشمول تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس ناسور بیماری کے خاتمے میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنے نو سے دس مہینوں کے بچوں خسرہ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں جبکہ اس موقع پر خسرہ سے ہلاک ہونیوالے تین کمسن بچوں کے چچا عبداللہ جان پہلوان نے کہا کہ ضلع پشین کو اس بیماری سے بچانے کیلئے ہمیں پشین انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا

یہ بھی پڑھیں  شوال کا چاند دیکھنےکےلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker