پاکستانتازہ ترین

پاکستان کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے ،چینی وزیراعظم

chinee pmاسلام آباد(بیوروچیف) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ عالمی حالات کچھ بھی ہوں پاکستان کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنائیں گے۔ اسلام آباد آمد پر اپنے پہلے بیان میں چینی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری پائیدار ہے۔ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے مدد کرتے رہیں گے۔ پاکستان نے خطے اور دنیا کی ترقی اور امن کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ دو مختلف سماجی نظاموں کے باوجود پاک چین دوستی دنیا کیلئے مثالی ہے۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کیلئے چینی عوام کی دوستی کا پیغام لائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سٹیج کے کارکنوں نے کراچی پریس کلب کے باہر فرانس میں ایک میگزین کی طرف سے شائع گستاخانہ خاکے، کیخلاف احتجاج. کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker