تازہ ترینعلاقائی

قصور اسکینڈل:گرفتار ملزمان کی تعداد 14 ہو گئی

لاہور(نامہ نگار)قصورکے ایڈیشنل سیشن جج نےویڈیواسکینڈل کے 5ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی، جبکہ 7ملزمان کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی، گرفتار ملزمان کی تعداد 14ہو گئی ۔ قصورویڈیو اسکینڈل کے 5ملزمان کی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر انہیں ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کردی جس پر پانچوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ملزمان کے وکیل کا کہناتھاکہ ایک خاندان کے تمام افراد کو ملزم بنانا سراسر ناانصافی ہے ۔ اسکینڈل کے 7 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ۔ مرکزی ملزم حسیم عامر، فیضان مجید ، نسیم شہزاد اور بشارت کے ریمانڈ میں 2روز جبکہ عبدالمنان ، علی مجید ، اور عثمان خالد کے ریمانڈ میں4 روز کی توسیع کی گئی ۔مدعی پارٹی کے وکیل نے دفعہ 7 اے ٹی اے بھی شامل کرنے کےلیے درخواست دیدی ۔ان کا کا کہناتھا کہ جوڈیشل کمیشن کی کوئی ضرورت نہیں ، تمام ثبوت سامنے ہیں ، ملزمان کو ہرصورت سزاملنی چاہیے۔ڈی پی اوقصور رائےبابر سعید کا کہنا ہے کہ 30ویڈیو کلپس کے ذریعے صرف 4ملزمان کی شناخت ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker