تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:قصور جنسی سکینڈل واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہےِ، مسلم لیگ ن قصور

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)قصور جنسی سکینڈل واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے واقع کا فوری نوٹس لینا احسن اقدام ہے، تحریک انصاف، پیپلزپارٹی ودیگر سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو سیاست چمکانے اور فوٹو سیشن کرواتے ہوئے شرم آنی چاہئے، قصور واقع مسلم لیگ ن پر ڈال کر مسلم لیگ ن کو بد نام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، مسلم لیگ ن مظلوم خاندانوں کے ساتھ ہے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنمامہر محمد وقاص ، محمد نسیم موہنی لیگل ایڈوائزر ، جمیل کمبوہ رانا محمد ارشد، محمدفہیم انصاری، مہر اکرام، مہر رازاق، مہر ابوبکر، محمد ارشد، عبدالرحمان، محمد ارشد پپو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قصور کے ایم پی اے ملک احمد سعیداور مسلم لیگ ن کا کوئی بھی ایم این اے اس میں ملوث نہیں ہے، دوسری پارٹیاں اس کو سیاسی رنگ دے کر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و ایم این ایزکو بدنام کرکے سیاست چمکا رہی ہیں، مسلم لیگ ن کی قیادت ملزمان کو سزا دلوائے گی اور حقائق قوم کے سامنے لائے گی

یہ بھی پڑھیں  ٹاپ اور فلاپ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker