تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:قصورواقعہ انسانیت کے منہ پر بدنما داغ، ملوث افراد کو سرعام پھانسیاں دی جائیں ،قاسم علی کالمسٹ

دیپالپور(نامہ نگار) قصور واقعہ انسانیت کے منہ پر بدنما داغ، ملوث افراد کو سرعام پھانسیاں دی جائیں ،مجرموں کے اعترافِ جرم کے بعد جوڈیشل انکوائری کا جواز نہیں ان خیالات کا اظہار سوسائٹی فارہیومن رائٹس پاکستان کے جنرل سیکرٹری ضلع اوکاڑہ و کالم نگارقاسم علی نے قصور واقعہ کے رد عمل میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ اس واقعہ میں پولیس اور سیاست دانوں سمیت کوئی بھی ملوث پایا جائے اس کیساتھ کسی بھی قسم کی رعائت نہ کرے اور ان کو عوام کے سامنے عبرت کا نشان بنائے انہوں نے کہا کہ قصورمیں تین سو معصوم بچوں سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث سات افراد کے اعتراف جرم کے بعد کسی قسم کی جوڈیشل انکوائری کا کوئی جواز نہیں بلکہ ان انسانیت کے مجرموں کو فی الفور کیفرکردار تک پہنچایا جانا ضروری ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اوکاڑہ کے دیگر ممبران ظفرسیال ،محمد طاہر بلال ،راشد محمود اورنصراللہ مرزا بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: واپڈ کی غفلت کے باعث ایک ہی خاندان کے چار افراد گیارہ ہزار کیوی تار لگنے سے جھلس گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker