تازہ ترینکھیل

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا راجیو گاندھی ایوارڈ کی حتمی فہرست میں شامل

نئی دلی(نمائندہ سپورٹس) بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا نام راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کی 17 افراد کی حتمی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ ومبلڈن اوپن ٹینس میں شاندار پرفارمنس پر بھارتی وزارت کھیل نے راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے نام سلیکشن کمیٹی کو بھیجا تھا جس نے ثانیہ مرزا کا نام راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیا جس کے بعد وہ پہلی خاتون ٹینس اسٹار بن گئی ہیں جسے اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ثانیہ مرزا کے مدمقابل راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ، اسکوائش کی کھلاڑی دپیکا پالیکل سمیت دیگر شامل تھے لیکن ایوارڈ کے لیے ثانیہ مرزا کے نام کا انتخاب کیا گیا جب کہ انہیں یہ ایوارڈ بھارت کے کھیلوں کے قومی دن 29 اگست کو دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  یتیم،غریب،مزدور بچے اور عید کی خوشیاں

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ ماہ ومبلڈن اوپن ٹینس میں ورلڈ اسٹار ساتھی مارٹینا ہنگز کےہمراہ ویمنزڈبل ایونٹ جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker