پاکستانتازہ ترین

سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2015 کی منظوری

اسلام آباد(بیوروچیف)سینیٹ نے پاکستان آرمی ایکٹ اور کنٹونمنٹ آرڈیننس میں ترمیم اور نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے قیام کے بل منظور کر لیے ہیں۔ سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان آرمی ایکٹ ایک سو باون میں مزید ترمیم کے لیے تحریک پیش کی جس کی اپوزیشن نے بھرپور مخالفت کی۔ پیپلز پارٹی کے رکن فرحت اللہ بابر نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بل پر جلد بازی کی بجائے بحث کروائی جائے تاہم ایوان نے پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل دو ہزار پندرہ منظور کرلیا۔سینیٹ نے کنٹونمنٹ آرڈیننس دو ہزار دو میں ترمیم کا بل بھی منظور کرلیا۔ ایوان میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے قیام کا بل بھی پیش کیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے بل کی مخالفت پر چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ اس سے قبل سینیٹ میں اقلیتی برادری کے دن کے موقع پر اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ یہ قرارداد وزیر مملکت کامران مائیکل نے پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : تحصیل کونسل اوکاڑہ نے عرصہ دراز سے کرایہ ادا نہ کرنے والی پچاس دوکانوں کو سیل کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker