بین الاقوامیتازہ ترین

NUJ نیشنل یو نین آف جرنلسٹس برطانیہ برمنگھم و کو ونٹری برانچ کی اہم ماہانہ میٹنگ کیرس لین چرچ میں انعقاد پذیر ہوئی

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) نیشنل یو نین آف جرنلسٹس برطانیہ برمنگھم و کوونٹری برانچ کی ماہانہ میٹنگ کیرس لین چرچ، کیرس لین میں انعقاد پذیر ہوئی جس کے قائم مقام چیئرمین ٹو نی ایڈمز جبکہ اس موقع پر اعزازی منٹس سیکرٹری برو کرس یووٹ ، اعزازی سیکرٹری و خزانچی برو سٹیلنگرڈ اونیل ، اعزازی کمیونیکیشن آفیسر برو او جون اور نوجوان صحافی و معروف کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر بھی موجود تھے ۔ این یو جے کی اس ماہانہ میٹنگ میں مختلف مسائل کے حوالہ سے بات چیت کی گئی ریجنل سیکرٹری آف ٹک بر ولی بیرن نے اپنی تجاویز اور ایجنڈے کے حوالہ سے تفصیلی گزارشات پیش کیں ۔ انہوں نے ٹک کے زیر اہتمام قومی سطح پر نکالی جا نے والی ریلی اور مارچ کے حوالہ سے بھی صحافتی برادری کو مکمل بریفنگ دی ۔ اس موقع پر نیشنل یونین آف جنرنلسٹس برطانیہ برمنگھم و کوونٹری برانچ میں شامل ہو نے والے نئے ممبران کے حوالہ سے بھی جا ئزہ لیا گیا ۔ اعزازی سیکرٹری و خزانچی برو سٹیلنگرڈ اونیل نے این یو جے برطانیہ برمنگھم و کوونٹری برانچ کے معاشی معاملات کے حوالہ سے شرکاء کو تمام تر اخراجات اور آمد ن کے بارے میں آگاہ کیا اور بین الاقوامی صحافتی تنظیم کے زیر اہتمام مختلف پروجیکٹس کو زیر بحث لا ئے ۔ اس موقع پر میٹنگ میں شامل شرکاء سے انکی صحافتی ذمہ داریوں کے دوران پیش آنے والے مسائل ، مصائب اور مشکلا ت با رے بھی دریافت کیا گیا جبکہ میٹنگ کے اختتام پر این یو جے برطا نیہ برمنگھم و کو ونٹر برانچ کی آئندہ میٹنگ کا ستمبر کے دوسرے ہفتہ میں اعلان کیا گیا

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اورزمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج ہو گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker