تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے زیراہتمام سابق صدرشوکت علی قریشی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

downloadاوکاڑہ (محمد مظہر رشید)ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن اوکاڑہ کے زیر اہتمام سابق صدر شوکت علی قریشی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ریفرنس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر شاہد سلیم،صدر ڈسٹرکٹ بار خان ضیاء اللہ خان ، جنرل سیکرٹری رائے اعجاز الحق ، صدر بار ساہیوال، صدر بار رینالہ خورد،اور سینئر و جونیئر وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریفرنس میں مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ریفرنس سے خطا ب کر تے ہوئے جنرل سیکرٹر ی بار رائے اعجاز الحق نے کہا کہ شوکت علی قریشی مرحوم بار میں ایک سائباں کی حیثیت رکھتے تھے۔ ان کو وکالت میں اعلیٰ مقام حاصل تھا۔اور وہ ایک نمایاں شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے ہمیشہ جونیئر وکلا پر دست شفقت رکھا او ر وہ جونیئر وکلا کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ شوکت علی قریشی مرحوم کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائیگا۔ریفرنس کے اختتام پر مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کے خلاف نعرہ کسی صورت قبول نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker