تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:اہل علاقہ کی بروقت مداخلت کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)اہل علاقہ کی بر وقت مداخلت کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کا رہائشی 13سالہ محمد عباس نواحی گاؤں سرہالی کلاں میں موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا کہ گزشتہ شام گھر واپس جا رہا تھا کہ سرہالی کلاں کے ہی رہائشی کاشف اور محمد سلیم نے بچے کو موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اور استے میں کھیتوں میں لیجا کر زیادتی کی کوشش کی بچے کے شور کرنے پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے جس پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذوالفقارحمید راں نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزمان کاشف اور محمد سلیم کو گرفتار کر لیا، کمسن بچے کے والد محمد حنیف کی درخواست پر مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیں  شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ،5افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker