پاکستانتازہ ترین

اگر ایم کیو ایم کے اراکین نے بغیر دباؤ کے استعفے دیئے تو قبول کرلوں گا، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(بیوروچیف)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین نے اگر بغیر کسی دباؤ کے استعفے دیئے تو قبول کر لوں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم کے اراکین استعفے لیکر آتے ہیں تو قانونی تقاضے پورے کروں گا اور ان سے فرداً فرداً تصدیق کروں گا کہ وہ استعفے کسی کے دباؤ میں آکر تو نہیں دے رہے، اگر وہ کہیں گے کہ وہ دباؤ کا شکار نہیں تو میں استعفے قبول کر لوں گا۔قبل ازیں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ ممالک کی اسپیکرز کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کرنا یا نہ کرنے کا فیصلہ بھارت نے کرنا ہے لیکن اگر بھارت نے شرکت نہ بھی کی تو کشمیر کے معاملے کو اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کا دور ہے اور چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ وہاں کی عوام کی خواہش کے مطابق ہو۔

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف ڈرون پر‘دوغلی پالیسی’ چھوڑ دیں، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker