پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں اپنے استعفی جمع کرا دیئے

کراچی(نمائندہ خصوصی)ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں اپنے استعفی جمع کرادیےغیر حاضر اراکین بعد میں مستعفی ہوں گے۔ ایم کیو ایم ارکان سندھ اسمبلی نے مستعفی ہونے سے پہلے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ چیمبر میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ متحدہ اراکین اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی قیادت میں اسپیکر کے چیمبر میں پہنچے۔ ایم کیو ایم کے اراکین نے ہاتھ سے لکھے استعفے جمع کروادیئے اور پارٹی قائد الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے۔اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ استعفے بادشاہت کے خلاف ہیں۔ منتخب نمائندوں کو ایوان میں اپنا موقف پیش کرنے کا حق نہیں دیا گیا۔ غیر حاضر اراکین بعد میں اپنے استعفے جمع کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بورے والا:کئی سالوں سے بند سیوریج سسٹم کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے TMA کا خصوصی آپریشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker