تازہ ترینعلاقائی

للیانی:محمد حسین سیٹھی کا ایس ڈی او محکمہ انہار کے ہمراہ ڈگری کالج کے سامنے نہر کی پٹری کا دورہ

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محمد حسین سیٹھی کا ایس ڈی او محکمہ انہار کے ہمراہ ڈگری کالج کے سامنے نہر کی پٹری کا دورہ، پانی کے بہاؤ سے کٹنے والا نہر کا کنارہ جلد از جلد بنانے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کے بڑے بھائی محمد حسین سیٹھی نے ایس ڈی او محکمہ انہار ملک محمد آصف کے ہمراہ ڈگری کالج کے سامنے تیزی سے کٹنے والے نہر کے کنارے کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈگری کالج کے پرنسپل خالد شریف نے بریفننگ دے کہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کالج اور نہر کے درمیان پٹری تیزی سے کٹ رہی ہے جس سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی عمارت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، جس پر محمد حسین سیٹھی اور محکمہ انہار کے ایس ڈی او ملک محمد آصف نے نہر کے کنارے کو جلد از جلد پکا کرنے کا وعدہ کیا انہوں نے کہا کہ دو سے تین ہفتے تک کام شروع کر دیا جائے گا اور عمارت کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ نہر کے کنارے کے کٹاؤ کے بارے میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے آج ہم یہاں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے کہا کہ عوام کے مسائل کو اعلی حکام تک پہنچانا اور اس کے حل کیلئے کوششیں کرنا ہمارا مشن ہے ، مصطفی آباد پریس کلب اپنی ذمہ داریاں آئندہ بھی احسن طریقے سے انجام دیتا رہے گا،

یہ بھی پڑھیں  پیپلزپارٹی کے رہنماکے قتل کامقدمہ درج، ن لیگ کےرکن قومی اسمبلی نامزد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker