تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:تحصیل اوکاڑہ اورتحصیل دیپالپور کے متعدد PST اور SST اساتذہ کو وزیر اعلیٰ پے پیکج کے تحت ترقی دے دی

okaraاوکاڑہ(محمد مظہر رشید) ڈی سی او احسان بھٹہ نے تحصیل اوکاڑہ اور تحصیل دیپالپور کے متعدد PST اور SST اساتذہ کو وزیر اعلیٰ پے پیکج کے تحت ترقی دے دی۔ 16 پی ایس ٹی اساتذہ کو سکیل 12 میں،27 اساتذہ کو سکیل 14میں ،39 اساتذہ کو بطور EST سکیل 14 میں،13 ایس ایس ٹی اساتذہ زنانہ و مردانہ کو سکیل 18 میں ،41 ایس ایس ٹی اساتذہ زنانہ و مردانہ کو سکیل17 اور تمام ای ایس ٹی مردانہ و زنانہ کیٹگری کے تحت اساتذہ کو سکیل15,16 پے پیکج میں ترقی دی گئی ۔ اساتذہ کی ترقی کا فیصلہ محکمہ تعلیم کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں 42 ہائی سکولوں کو 4 لاکھ فی سکول برائے فرنیچر خریداری دیئے گئے۔ ڈی سی او نے کہا کہ 45 سکولوں کو ٹائلٹ بلاک کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے ۔ اور 43 سکولوں کوبجلی ، پانی ، کمرے اور چار دیواری کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے ۔بعد ازاں ڈی سی او نے محکمہ ریونیو کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہفتہ وار رپورٹ جمع کروائیں اور وصولیوں کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ۔ڈی سی او نے اے سی صاحبان کو ریونیو کے معاملات میں عوامی شکایات کو فوری دور کرنے کی ہدایت کی*

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:سچائی ہمارا ہتھیار اور ورکنگ جر نلسٹس ہماری اصل طاقت ہیں، توقیرریاض خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker