بین الاقوامیتازہ ترین

کشمیریوں کی آزادی پر ڈاکہ ڈالنے والے پاکستان اوربھا رت کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں ،قمرخلیل

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) کشمیریوں کی آزادی پر ڈاکہ ڈالنے والے پاکستان اور بھا رت کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں ہے ، کشمیریوں کو شہ رگ اور اٹوٹ انگ کے نام پر ظلم و ستم کی چکی میں پیسا جا رہا ہے ، یو نا ئٹیڈ کشمیر کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کشمیری نوجوان اپنی جد و جہد کو تیز کریں ان خیالا ت کا اظہا ر نوجوان قوم پرست سیاسی رہنما اور جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم قمر خلیل نے یو م آزادی پاکستان اور بھا رت 14 اور 15 اگست کے خلا ف شدید ردعمل کا اظہا ر کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ آزادی کا اصول یہی ہے کہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی آزادانہ جینے کا حق دیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ جو کسی کی آزادی اور خو د مختا ری کا خیال نہیں رکھتا وہ کبھی بھی امن و جمہو ریت کا قائل نہیں ہو سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان اسلام اور مسلمان کے نام پر کشمیریوں کے ساتھ کفار سے بھی بد تر سلوک روا رکھے ہو ئے ہے جبکہ بھا رت اپنا تسلط اور رعب و دبدبہ قائم رکھنے کی کوشش میں شب و روز کوشاں ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ محب وطن کشمیری قوم پر ست اور ترقی پسند ان دونوں ممالک کی یوم آزادی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ پا ک و ہند کشمیر کے ٹکڑوں پر پل رہے ہیں کشمیرکے اندر موجود قدرتی وسائل کو بڑی بے دردی کے ساتھ دونوں منفی قوتیں لو ٹنے میں مصروف ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ قوم پر ست اور ترقی پسند کشمیری رہنما ؤ ں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدما ت اور بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں زندگی اور موت کی کشمکش میں دھکیلا جا رہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری بھا رت اور پاکستان سے الحا ق کو جو تے کی نوک پر رکھتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیر کی مکمل خو د مختا ری اور آزادی میں ہی ہما رے روشن مستقبل کی نوید پو شیدہ ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ قوم پرست و ترقی پسند رہنما با با جا ن اور انکے ساتھیوں کو حکومت پاکستان فوری رہا کرے ورنہ کشمیری اپنے حق کے لیے میدان عمل میں نکل پڑیں گے اور اپنے حقوق کی پاسداری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  افواج پاکستان کے خلاف شرمناک مہم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker