پاکستانتازہ ترین

استعفوں پر تحریک انصاف اور ایم کیوایم کا معاملہ مختلف ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(بیوروچیف)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ استعفوں پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ مختلف ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کا معاملہ ایم کیوایم سے مختلف تھا، تحریک انصاف کے ارکان استعفوں کی تصدیق ہی نہیں کر رہے تھے۔ انہوں نے آئین کی رو سے ایم کیو ایم کے ارکان سے انفرادی طور پر تصدیق کی، ایم کیوایم کے ارکان نے واضح کیا استعفے کسی دباؤ کا نتیجہ نہیں۔ انہوں نے استعفوں کی تصدیق کے بعد الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے کئی ماہ بعد بھی منظور نہیں ہوئے تھے لیکن ایم کیو ایم کے ارکان کے استفعے چند منٹوں میں ہی منظور کرلئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:حکومتوں کی ناقص پالیسیوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل رکھا ہے ، رائے نورکھرل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker