تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:نوجوان پرعزم ہیں بلاول بھٹو پارٹی میں نئی روح پھونکیں گے،باسم بٹ

ٹیکسلا( نا مہ نگار)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل ٹیکسلا کے رہنما باسم بٹ نے کہا ہے کہ نوجوان پر عزم ہیں بلاول بھٹو پارٹی میں نئی روح پھونکیں گے،مقامی سطح پر پارٹی پر مخصوص ٹولہ قابض ہے جس نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا،پارٹی ورکرز میں مایوسی پائی جاتی ہے، یوتھ بلاول بھٹو کا بھرپور خیر مقدم کرے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،انکا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان کے افراد نے ہمیشہ پارٹی کے لئے قربانیاں دیں جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،انھوں نے بلاول بھٹوسے اپیل کی کہ وہ یہاں پارٹی ورکرز کی آراء کے بارے میں آزادانہ سروے کرائیں،اور اس بات کی بھی تصدیق کریں کہ مقامی قیادت کی وجہ سے پارٹی کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا،انکا کہنا تھا کہ واہ کینٹ ٹیکسلا جو کسی وقت منی لاڑکانہ کہلاتا تھا آج نا اہل قیادت کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پارٹی کی فعالیت کے لئے ورکرز کی آراء سے نئی قیادت کا انتخاب کیا جائے ،انکا کہنا تھا کہ گزشتہ پچیس سالوں سے واہ ٹیکسلا میں سیٹوں پربراجمان نام نہاد لیڈروں نے پارٹی کو یرغمال بنایا ہوا ہے،جن کی سرگرمیاں محض فوٹو سیشن تک محدود ہیں،بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ مقامی پیپلز پارٹی کی قیادت بائیس وارڈوں میں اپنے امیدوار دے ، لیکن یہ لوگ نہ کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دینگے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں ، جو پارٹی فعالیت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے اسکی ٹانگیں کھنچی جاتی ہیں تاکہ پیپلز پارٹی مقامی سطح پر فعال نہ ہوسکے اور ڈمی قیادت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوسکے،انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم متحد ہیں بالخصوص یوتھ انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے بلاول بھٹو واہ کینٹ ٹیکسلا میں پارٹی کی مایوس کن کارکردگی کافوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف تادیبی کاروائی کریں ،اور پارٹی ورکرز کی مشاورت سے نئی قیادت کا انتخاب کریں تاکہ پارٹی کے مایوس ورکرز پارٹی کی فعالیت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں

یہ بھی پڑھیں  للیانی:حمد نعیم اور نعمان بابر کے قاتلوں کو قوم کیفرکردار پر دیکھنا چاہتی ہے،طاہر اشرفی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker