تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:یوم آزادی پر لالہ زار سے جیوے پاکستان ریلی نکالی جائے گی،صدرشباب ملی واہ کینٹ

ٹیکسلا( نا مہ نگار)شباب ملی واہ کینٹ نے جشن آزادی کی تیاریاں شروع کردیں،یوم آزادی پر لالہ زار سے جیوے پاکستان ریلی نکالی جائے گی،صدرشباب ملی واہ کینٹ انجینئیر عثمان خالد نے میڈیا کو بتایا کہ زندہ قومیں آزادی کا دن پورے جوش و خروش سے مناتی ہیں،چودہ اگست تجدید عہد کا دن ہے ،ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر اس ملک کو آزاد کرایا ،انھوں نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ، اور ظلم اور ناانصافی کے خلاف شباب ملی اپنا کردار جاری رکھے گی،نوجوانوں کی اخلاقی تربیت اور انھیں ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے ، یوم آزادی کو شیان شان منانے کے لئے شباب ملی نے پروگرام تریب دیا ہے جس کے مطابق چودہ اگست کو لالہ زار حمزہ موٹرز سے جیوے پاکستان ریلی نکالی جائے گی جس میں واہ کینٹ ٹیکسلا اور گردونواح کے نوجوان اس ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے،انھوں نے شباب ملی کے مرکزی صدر زبیر گوندل کی خدامت پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ،جن کی ولولہ انگیز قیادت نے نوجوانوں میں نئی روح پھونکی ہے،انھوں نے بتایا کہ واہ کینٹ کی طرح پورے ملک میں شباب ملی کی تنظیمات جیوئے پاکستان ریلی کا اہتمام کر رہیں ہیں،

یہ بھی پڑھیں  آج کراچی میں گرد کے طوفان کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker