تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ مرادجمالی: واپڈا کی نجکاری ہر گز قبول نہیں،عبدالطیف نظامانی

ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار)ال پاکستان ہیڈرو لیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے )کے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی ،واپڈا ورکرز سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ واپڈا کی نجکاری ہر گز قبول نہیں ،یہ واپڈا ورکرز کو ملازمتوں سے نکالنے کا ایک منصوبہ ہے کہ قومی ادارے کی نجکاری کو سیاسی لوٹ مار کرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور لوٹ پار اور کرپشن کے ذریعہ لوٹے گئے ڈالروں یورپ۔امریکہ ،دوبئی ،لندن،سوئیزلینڈ،اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں منتقل کر کے ملک میں معاشی دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہ حکومت کی پالسی واضع نہیں ،ایک طرف وہ اربوں رپووں کی میٹروبس سرکاری سرپرستی بنوارہی ہے۔جبکہ شہریوں کے بنیادی حق بجلی کے محکمے کی منافع بخش کمپنیوں کو اپنے رشتہ داروں اور پونڈز کے ذریعہ خرید کراور دوبارہ اس کو بیچ ملک کو کھربوں روپے کے نقصان پہنچا چکے ہیں۔انہوں نے کہ مطالبہ کیا کہ 79اداروں کی نجکاری کی گئی ہے۔اور ان سب اداروں کی تحقیقا ت کی جائے تو معلوم ہوگاکہ خریدار نے زمینوں سے کھربوں روپے کماتے ہیں۔انہوں نے واضع کیا ہے اس غیر قانونی فیصلہ کو فل فور واپس کیا جائے۔اور سیاسی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرکے میرٹ کی بنیاد پر چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کر کے کیسکو کو سالانہ اربوں روپوں کے نقصان سے نجات دلائی جائے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ایکسین واپڈا شاہد رحیم زہری ،واپڈا ہیڈرویونین ڈویژن نصیرآباد درمحمد رند،سید عابد علی شاہ ،،حسین بخش،ارشادعلی عمرانی،ظفر اقبال عمرانی،محمد افضل کھوسہ ،ماندہ خان رخشانی ،میاں عبدالستار ہاشمی نادرعلی شیخ،ریاض احمد ابڑو،محمد ابراہیم گرانی،عبدالرزاق چانڈیو،اللہ یار رخشانی ،الہٰی بخش قادری،سکندرعلی منگریو،

یہ بھی پڑھیں  پشاور حملہ،تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker