پاکستانتازہ ترین

اسحاق ڈار کا فاروق ستارکوٹیلیفون،استعفوں پر نظرثانی کی درخواست

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستارسے ٹیلی فونک رابط متحدہ کیا ہے اور انہیں استعفوں پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی نے مولانا فضل الرحمان کو متحدہ کے قائدین کو راضی کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور انہیں استعفوں کے معاملے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ اسحاق ڈار نے فاروق ستار کو یقین دہانی کروائی ہے کہ متحدہ اراکین استعفے واپس لیں تمام تحفظات دور کئے جائیں گے۔ فاروق ستار نے اسحاق ڈار سے کہا ہے کہ پارٹی قیادت سے طویل مشاورت کے بعد استعفے دیئے ہیں استعفوں کی واپسی کا اختیار الطاف حسین کے پاس ہے۔ ذرائع کے مطابق استعفوں کا معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمن کو ایم کیوایم کو راضی کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی آج کسی وقت متحدہ کے قائدین سے ملاقات متوقع ہے۔ مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم کے قائدین کو استعفے واپس لینے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:بھاری فنڈزکی فراہمی کے باوجودہیلتھ اتھارٹی آوارہ کتوں کی تلفی مہم شروع نہ کرسکی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker