تازہ ترینکھیل

فاسٹ بالر شعیب اخترآج اپنی 40ویں سالگرہ منارہے

راولپنڈی(نمائندہ سپورٹس)عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بالر شعیب اختر تیرہ اگست کو اپنی 40ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔شعیب اختر 13 اگست 1975 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے جنہیں ’’راولپنڈی ایکسپریس’’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔شعیب اختر نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز 1994 میں کیا جبکہ نومبر 1997میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کھیل کر بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا۔1999 میں کولکتہ میں بھارت کے خلاف دو گیندوں پر بھارتی کھلاڑی راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کر کے تہلکہ مچادیا، اس میچ میں شعیب اختر نے 8 وکٹیں اپنے نام کیں۔شعیب اختر دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف 100 میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گیند بازی کی۔شعیب اختر نے 224 میچوں میں 450 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ وہ اب تک 959 رنز بنا چکے ہیں تاہم ورلڈ کپ 2011 کے بعد شعیب اختر نے انٹرنیشل کرکٹ کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا ۔ اب وہ اکثر ٹی وی اور ریئلٹی شوز میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں اورگزشتہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:دادا کو قتل کرنے والے کو عدالت نے سزائے موت سنادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker