پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہیں ہونے چاہئیں، وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے استعفوں کے معاملے کو التوا میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ایم کیو ایم کے اراکین کی جانب سے استعفوں کے معاملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت آئینی اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا حکومت استعفوں کے معاملے پر ایم کیو ایم رہنماؤں سے بات چیت جاری رکھے گی، اسپیکر ایم کیو ایم کے ساتھ بھی تحریک انصاف والا برتاؤ کریں اور استعفوں کا معاملہ التوا میں رکھیں تاہم کراچی میں فورسز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہیں ہونے چاہئیں اور متحدہ کو قومی دھارے میں رہ کر ملک اور جمہوریت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔واضح رہے کہ ایم کیوایم نے گزشتہ قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت اور سندھ اسمبلی سے استعفے دے دیئے تھے، جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا ہے تاہم حکومت نے فوری طور پر ایم کیوایم کے ارکان کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بدین:محکمہ تعلیم ایجوکیشن ورکس ضلع بدین میں بڑے پیمانے پر کرپشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker