تازہ ترینعلاقائی

لاہور ہائی کورٹ کلچر سوسائٹی کے زیر اہتمام ملی نغموں کا مقابلہ

لاہور ( پ ر ) لاہور ہائی کورٹ کلچر سوسائٹی کے زیر اہتمام بسلسلہ جشن آزادی تقریبات ملی نغموں کا مقابلہ منعقد ہوا ،تقریب کی میزبان رگس ناہید طارق نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا،جبکہ دیگر مہمانوں میں لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر منظور چشتی ، الحمرا آرٹ کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیپٹن عطاء محمد خان ، ایڈوکیٹ ملک محمد جمیل ، محمود الحسن گیلانی ایڈوکیٹ ، فیصل شامی اور دیگر مہمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے اختتام پر ملی نغموں کے مقابلے میں پہلی تین پوزیشنوں کو انعامات دئیے گئے ،جبکہ مہمانوں کو بھی بذریعہ قرعہ اندازی خصوصی تحائف دئیے گئے، ملی نغمے پڑھنے والوں میں وکلاء کی بھی بڑی تعداد شامل تھی ،تقریب کے اختتام پر صدر لاہور ہائی کورٹ بار منظور چشتی ، نرگس ناہید طارق ، اور دیگر مہمانوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا گیا ،تقریب میں خواتین وکلاء کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا :ایڈو کے انتخابات مکمل، تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker