تازہ ترینکھیل

پاک آرمی نے پی سی بی الیون کو 6وکٹ سے ہراد یا

راولپنڈی(نمائندہ سپورٹس)پاک آرمی نے نمائشی میچ میں پی سی بی الیون کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔آرمی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ پاک آرمی کی ٹیم نے 104رنز کا ہدف آخری گیندمیں 4وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔شاہد آفریدی نے22گیندوں پر 44رنز بنائے۔دس دس اوورز کےمیچ کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے ،جنہوں نے میچ کا افتتاح شاہد آفریدی کی گیند پر چوکا مار کر کیا ۔نمائشی میچ میں سابق اسٹار آل رائونڈر وسیم اکرم،سابق کپتان مصباح الحق ،شاہد آفریدی،اظہر علی ،احمد شہزاد سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔پی سی بی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 103رنز بنائے ،پاک آرمی نے ہدف 4وکٹ کے نقصان بناکر حاصل کیا ۔میچ سے حاصل ہونیوالی رقم آئی دی پیز کیلئے وقف کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹر محمد اسلم امر رہیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker