تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا میں زمین کے تنازعے پر جھگڑا دو افراد ہلاک

ٹیکسلا(نا مہ نگار)ٹیکسلا میں زمین کے تنازعے پر جھگڑا دو افراد ہلاک ، قاتل دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا ا،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے علاقہ عثمان کھٹر توتنیاں میں مسلم لیگ (ن) کے راہنما ملک امجد پرویز اور شفیق کے درمیان زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا،گزشتہ روز مقتول امجد کے بھتیجے کو دوسرے گروپ کے افراد نے مارا،جس پر ملک امجد پرویز آف توتنیاں گھر سے باہر نکلا تو شفیق نامی شخص دیگر کئی لوگوں کے ساتھ موجود تھا اس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں امجد محمود شدید زخمی ہو گیا اسے گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا ،جب قاتل نے دیکھا کہ ملک امجد قتل ہو گیا ہے تو اسے بھی دل کا دورہ پڑ گیا جو جان لیوا ثابت ہوا اور قاتل شفیق بھی زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر سول ہسپتال ٹیکسلا پہنچائی اور پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،اس واقع کی اطلاع ملتے ہی سابق ایم پی ملک عمر فاروق، پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے صدر عابد نذیر کیانی، ماسٹر عرب زمان و دیگر عمائدین علاقہ بھی پہنچ گئے۔ملک امجد محمود پی او ایف واہ کینٹ میں ملازم تھا ،

یہ بھی پڑھیں  پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی زیر صدارت منعقد ہوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker