تازہ ترینعلاقائی

موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 13جمبر کلاں کے زیر اہتمام ٹال پلازہ ملتان روڈ پر پروقار تقریب

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 13جمبر کلاں کے زیر اہتمام ٹال پلازہ ملتان روڈ پر پروقار تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر موٹر وے پولیس کے ایڈ من آفیسر طارق رانا نے ریسکیو 1122کے انچارج سید تنویر سبزواری کے ہمراہ ملتان روڈ سے گزرنے والی کاروں ،ویگنوں اور موٹر سائیکل سوار بچوں میں سبز ہلالی پرچم ،ٹوپیاں ٹافیاں اور دوسرے تحائف تقسیم کئے اس موقع پر ملک فیاض احمد SPOمحمد علی POسرفراز احمد POاور دوسرے موٹر وے پولیس اہلکار اور نور الہدیٰٰ پبلک سکول پرناواں کے درجنوں طلبہ بھی موجود تھے سکول کے طلبہ نے ایڈ من آفیسر طارق رانا اور ریسکیو انچارج تنویر سبز واری کو گارڈ آگ آنر پیش کیا اور سلامی لی اس موقع پر میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو 68واں یوم آزادی شاندار طریقے پر منانے کی زبردست مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی قوم ہر کڑی سے کڑی آزمائش میں بھی پاکستانی پرچم کو بلند رکھے گی ریسکیو 1122کے انچارج سید تنویر سبزواری نے کہا کہ ہمیں تمام اختلافات بھلا کر پاکستن کی سربلندی اور استحکام کیلئے ایک ہوجانا چاہئے تاکہ ملک کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑ دیا جائے POمحمد علی نے بھی قوم کو کشن آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی آخر میں نور الہدیٰ سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کرکے آنے جانے والے مسافروں سے داد وصول کی

یہ بھی پڑھیں  پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 26 نومبر کو کھیلا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker