پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم ہاؤس کی سینیٹرمشاہد اللہ کےمتنازع بیان کی تردید

اسلام آباد(بیوروچیف)سینیٹر مشاہد اللہ کے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو پر وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ یہ واقعہ حقیقت سے دور ہے۔ ٹیپ کی بات سو فیصد من گھڑت ہے۔ پتہ نہیں مشاہد اللہ نے یہ باتیں کہاں سے سنیں جبکہ ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے بھی اپنے ردعمل میں آڈیو ٹیپ سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ مشاہد اللہ کے بیان کی تردید کرتا ہوں۔ میڈیا کو اس بات کو نہیں اچھالنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مشاہد اللہ سے ان کے بیان سے متعلق وضاحت طلب کی ہےجبکہ ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے بھی آڈیو ٹیپ سے متعلق خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جس ٹیپ کا ذکر کیا گیا ہے اس کا کوئی وجود ہی نہیں۔ تحریک انصاف نے مشاہد اللہ کی وضاحت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹرمشاہد اللہ نجی ایئرلائن کےذریعے مالدیپ روانہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  (محبت نامہ )

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker