تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جماعت اسلامی بلدیا تی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جماعت اسلامی بلدیا تی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی ۔کھنڈرات نما سڑکیں حکمرانوں پارٹی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر نے عہدیداران ،کا رکنان و میڈیا کے نما ئندوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا بجلی کے نام کے ووٹ لیکر مو جودہ حکومت نے عوام سے بہت بڑا فراڈ کیا میٹرو بسوں میں اربوں روپے جھونک دئے مگر بجلی کو درست نہ کی گیا ۔ جو حکمران عید بھی اپنے ملک میں نہ کر سکیں انہوں نے ملک کیا خاک چلا نا ہے انہوں نے عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آپ اپنی بھر پور تیاری رکھیں انشاء اللہ ہم جیت کر بدلے کی سیاست نہیں بلکہ ملک سنوارنے کی سیاست کر یں گے۔نور احمد نے کہا کہ حالیہ با رشوں نے (ن) لیگ کی نا اہلی کا پول کھول دیا ہر علاقہ میں جہاں سڑکیں یا گلیاں بنیں ہیں ہر طرف کیچڑ ،اور تالا ب کا منظر بن گئیں ہیں با رشوں کا پانی گھروں میں داخل ہو کر مکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں کہ ہیڈ بلو کی تا بھائی پھیرو اور سرائے مغل روڈ کو ہی دیکھ لیں کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی چند کلو میٹرسڑک ٹو ٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں بدل چکی ہیں ۔ کو ئی پوچھنے والانہیں مزید انہوں نے کہا کہ سرائے مغل سے بھائی پھیرو روڈ کو بھی ادھورا چھوڑ دیا گیا ٹھیکیدار کام چھوڑ کر بھاگ گئے یہ بھی پنجاب حکومت کی سب سے بڑی نا اہلی ہے

یہ بھی پڑھیں  بھوجا ایئر نے طیا رہ بیچ دیا ،ملازمین کی چھٹی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker