تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ذولفقار وریا انصاف کا قاتل ہے،ایم پی اےعلی عباس کھوکھر

دیپالپور(نامہ نگار)ذولفقار وریاانصاف کا قاتل ہے،ایم پی اے جشن آزادی کی تقریب میں ایس ایچ او پر برس پڑے ،خادم اعلیٰ نے پولیس کو عوام دوستی کا حکم دیا جبکہ سٹی ایس ایچ او نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے ،ملک علی عباس کھوکھر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جشن آزادی کی تقریب میں اس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی جب تقریب کے درمیان میں کچھ مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے پنڈال میں آگئے انہوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ایس ایچ او ذولفقار وریا کے خلاف نعرے درج تھے اور وہ انصاف مانگ رہے تھے پلے کارڈ اٹھائے ایک شخص محمد یٰسین مستری نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ روز قبل میری ڈکیتی ہوئی جس میں میرا کم و بیش پانچ لاکھ کا نقصان ہوگیا مگر تاحال اس کی ایف آئی درج نہیں کی گئی مظاہرین کے اس احتجاج پر ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر نے ایس ایچ او ذولفقار وریا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خادم اعلیٰ میاں شہبازشریف نے پولیس کو عوام دوست رویہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے مگر دیپالپور سٹی تھانے میں آج بھی خوف کے سائے ہیں جہاں ایک عام آدمی حصول انصاف کیلئے نہیں جاسکتا اور اگر کوئی چلاجائے تو الٹا اس کی تفتیش شروع کردی جاتی ہے کہ تمھارے پاس یہ سب کچھ آیا کیسے تھا ملک علی عباس کھوکھر نے کہا کہ مجھے اس سے قبل بھی کئی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ایس ایچ او زولفقار وریا عوام کو بے جا تنگ کرتے ہیں اور اپنے ذاتی تعصب کی بنا پر لوگوں پر مقدمات درج کرکے انہیں جیل میں بند کردیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام نے اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے اور عوام کے نمائندہ ہونے کی حیثیت سے میں ایس ایچ او سٹی دیپالپور سے پوچھتا ہوں کہ انہیں اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے اور عوام کی تضحیک کی اجازت کس قانون نے دی ہے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا واہ کینٹ میں دن دیہاڑے یکے بعد دیگرے ڈکیتیوں کی وارداتیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker