پاکستانتازہ ترین

میاں صاحب کوابھی سے وزیراعظم سمجھتا ہوں،صدرزرداری

nawaz and zardariاسلام آباد(بیوروچیف)صدر آصف علی زرداری اور نوازشریف نے ون آن ون ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر ہونے والی ون آن ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔صدر زرداری اور میاں نواز شریف نے اتفاق کیا کہ ملک کے بہتر مفاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہاکہ وہ پہلے ہی نواز شریف کو ملک کا وزیر اعظم سمجھتے ہیں،جبکہ نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے صدر کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker