تازہ ترینعلاقائی

واہ کینٹ میں جشن آزادی قومی و ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)واہ کینٹ میں جشن آزادی قومی و ملی جوش و جذبے سے منایا گیا جشن آزادی کی تقریبات میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صبح کا آغاز واہ کینٹ کی تمام مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی، استحکام او ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا سے ہوا۔ پی او ایف ہیڈ کوارٹر (بورڈ آفس بلڈنگ) کے لان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تبسم رحمان ممبر پی او ایف بورڈ نے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر پی او ایف آفیسرز، پی او ایف میں تعینات پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، ڈی ایس جی بٹالین، ایف آئی یو، پی ایس یو کے آفیسرز اور جوانوں کے علاوہ پی او ایف ملازمین کی بڑی تعدا دنے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سیکورٹی بریگیڈیئرشیخ عامر فخر نے تمام شرکاء کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن بر صغیر کے مسلمانوں کے لیے علیٰحدہ وطن اللہ کی طرف سے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن ملی جذبے اور جوش و خروش سے منایا کرتی ہیں جو قومیں آزادی کی قدر و منزلت نہیں کرتیں تاریخ بھی انہیں فراموش کر دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وطن ہمارے اسلاف نے قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے جس کے دفاع اور سلامتی کی ذمہ داری اب ہماری ہے اور ہم پاک وطن کی بقا و سلامتی اور استحکام کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے حالیہ دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں اور اور سویلین کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ان شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اپنے ملک کا تحفظ کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی یہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ان دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ انشاء اللہ ہم اس پاک سرزمین سے ان دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے اور اس ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگائے۔ رات کو مرکزی جامع مسجد، نجی و سرکاری عمارات پر چراغاں کیا گیا۔ واہ کینٹ کی مرکزی شاہراہ قائد ایونیو کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد رات کو قائد ایونیو اور مرکزی جامع مسجد پر چراغاں دیکھنے کے لیے آئی۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:فروٹ کی خودساختہ مہنگائی کیخلاف ساہیوال میں بھی فروٹ کی خریداری میں کمی دیکھنے میں آئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker