پاکستانتازہ ترین

مشاہد اللہ جھوٹا ہے،آئی ایس آئی پرکبھی الزام نہیں لگایا،جاویدہاشمی

ملتان(مانیٹرنگ سیل)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ مشاہد اللہ سے ان کی کوئی بات نہیں ہوئی، مشاہد اللہ نے ان سے متعلق غلط بیانی کی، میں نے آئی ایس آئی پر کبھی الزام نہیں لگایا، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے بتایا تھا کہ نواز شریف نے اسمبلی نہ توڑی تو جسٹس ناصر الملک اسمبلی توڑ دیں گے۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفت گو میں سینیر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ سے میری کوئی بات نہیں ہوئی، مشاہد اللہ نے میرے حوالے سے غلط بیانی کی، میں نے آئی ایس آئی پر کبھی الزام نہیں لگایا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دھرنے میں اسمبلی توڑنے سے متعلق بات کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker