پاکستانتازہ ترین

چوہدری شیرعلی اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ میں ٹھن گئی

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)سابق ایم این اے چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ بیس افراد کے قتل میں ملوث ہیں اور وہ سیاستدانوں کو قتل کروا کر سیاست کرناچاہتے تھے۔ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ چوہدری شیر علی بے لگام باتیں کرنے کے عادی ہیں۔ وزیر مملکت عابد شیر علی کے والد شیر علی نے تیرہ اگست کو فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سابق سی پی او سہیل تاجک کا میسج ان کے پاس موجود ہے جس میں وہ قتل کے الزامات کی تصدیق کر رہے ہیں۔ چوہدری شیر علی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نے سہیل تاجک کا میسج دیکھ کر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ایکشن لینے کے لیے کہا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔الزامات پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چوہدری شیر علی بے لگام باتیں کرنے کے عادی ہیں۔ اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کروں گا لیکن پارٹی میں اعلیٰ حکام تک بات ضرور کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20کا پہلا ٹاکرا آج ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker