تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:پولیس ذاتی انتقامی کارروائیاں کرکےماڑی شہرکےلوگوں پربےگناہ منشیات کے مقدمے درج کررہی ہے

داؤدخیل (ضیانیازی سے )ذاتی انتقامی کارروائیاں کر کے ماڑی شہر کے لوگوں پر بے گناہ منشیات کے مقدمے درج کیے جا رہے ہیں اور ڈی پی او میانوالی کی طرف سے قائم ہونے والی انکوائری میں صفائی دینے والوں کو بھی اب دریائی چیک پوسٹ ککڑنوالہ کے پولیس اہلکار فاروق،شاہد ،ظفر اقبال ہراساں کر رہے ہیں اور دھمکیاں دے رہے کہ تمھارے خلاف بھی 9-Cکے مقدمے درج کر دیں گے ان خیالات کا اظہار ماڑی شہر کے معززین نمبر دار سید واجد حسین شاہ ،سابق کونسلر الظاف حسین ،سماجی کارکنوں اعجاز خان جازی ،ملک تنویر حسین ،حاجی عزیز اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ دریائی چیک پوسٹ پولیس کے اہلکاروں اے ایس آئی اقبال ،فاروق ،شاہد ،ظفر اقبال کانسٹیبل نے انتقامی کاررائیوں کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے 26رمضان کو عرفان عبا س کو ریلوے پھاٹک پر سادہ کپڑوں میں ملبوس فاروق اور شاہد نے روکا اور اسے وہاں سے تقریبا تین کلو میٹر دور دریائی چیک پوسٹ پر لے آئے اور اس سے 18000روپے اور موبائل بھی لے لیا اور ا سکے خلاف 9-Cکا من گھڑت مقدمہ درج کر دیا ہم لوگوں نے ڈی پی او میانوالی سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ اگر ماڑی شہر کا ایک فرد بھی کہہ دے کہ عرفان عبا س منشیات فروش ہے تو ہمیں مقدمہ قبول ہے اور انکوائری میں صفائی دینے والے مختیار ماچھی ،جاوید اقبال دوکاندار ،نیاز حجام ،کو پولیس اہلکار دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر دوبارہ تم لوگوں نے گواہی دی تو تمھارے خلاف بھی ایسا ہی مقدمہ درج کر دیں گے اور ان اہلکاروں کی طرف سے سب سے بڑا ظلم کہ ماڑی شہر کی کمیونٹی پیس آرگنائزیشن ماڑی کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت واٹر سپلائی لگائی جس سے ماڑی شہر کے سینکڑوں گھروں کو پینے کا پانی مہیاء کیا جا رہا تھا ان ظالم پولیس اہلکاروں نے کنکشن کرنے کی کوشش کی تو ہم لوگوں نے ان کو منع کیا کہ ا س کنکشن سے شہریوں کو پانی کی ترسیل میں مشکلات ہو گئیں جس پر اے ایس آئی اقبال اور پولیس اہلکار مسلح ہو کر آ گئے اور زبردستی دو انچ کا کنکشن لگا دیا جس سے اب ماڑی شہر کے سینکڑوں گھروں کا پانی کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اس وقت سینکڑوں گھر پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی پی او میانوالی سرفراز ورک خود ماڑی شہر میں کھلی کچری لگائیں انہیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا انہوں نے ڈی پی او میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کرپٹ پولیس اہلکاروں کو تبدیل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے کیونکہ جب قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن ہو جائے تو غریب لوگ کس سے انصاف کی امید رکھیں آخر پر ماڑی شہر کے لوگوں نے پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے دریائی چیک پوسٹ کے انچارج اقبال سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے دوران چیکنگ عرفان عبا س سے منشیات برامد کی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا اور جو بھی جرائم کرئے گا ہم اپنی کارروائی کریں گے اور ہمیں اعلی افسران کی جانب سے حکم ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ ضلع سے جرائم کا خاتمہ ہو

یہ بھی پڑھیں  سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی والدہ انتقال کر گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker