پاکستانتازہ ترین

جسٹس جواد ایس خواجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کاحلف اٹھالیا

اسلام آباد(بیوروچیف)جسٹس جواد ایس خواجہ نے ملک کے تئیسویں چیف جسٹس کی حثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس جوادایس خواجہ سے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف،مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء،ججز سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر آزاد کشمیر سرداریعقوب اور وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بھی تقریب میں شریک ہوئے۔جسٹس جواد ایس خواجہ چوبیس دن کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔ وہ دوسرے سب سے کم مدت تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہوں گے،آئندہ ماہ دس ستمبر کو ان کی ریٹائرمنٹ پرجسٹس انور ظہیرجمالی چیف جسٹس بن جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں  کابینہ میں ضمنی انتخابات والے اراکین کاانتخاب جائزقراردینے کی منظوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker