تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم: شعبہء تعلیم میں سابق پنجاب حکومت کی پالیسیاں دنیا بھر میں قابل ستائش رہی ہیں ،ڈی ای او

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)ایگزیکٹوڈسڑکٹ آفیسر ایجوکیشن اوکاڑہ ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ شعبہء تعلیم میں سابق پنجاب حکومت کی پالیسیاں دنیا بھر میں قابل ستائش رہی ہیں جس سے بین الا قوامی سطح پر ملک کا معیار بلند ہوا وہ صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹں راؤ مشتاق قادر خاں کی سربراہی میں ان سے ملاقات کرنیوالے صحافتی وفد سے بات چیت کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ملک میں مساویانہ معیار تعلیم کی اشد ضرورت ہے امیر اور غریب کا فرق ختم کرکے معاشرہ سے طبقاتی تعلیمی نظام کا خاتمہ کیا جاہاہے انھوں نے واضع کیا کہ میاں شہباز شریف سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس سلسلہ میں انفرادی کردار ادا کرکے قوم میں احساس محرومی دور کیا اور نظام تعلیمی میں نئی راہیں متعین کیں ای ڈی او ایجوکیشن اوکا ڑہ ذوالفقار علی بھٹی نے سر کاری تعلیمی اداروں میں ریشیلائیزیشن وقت کا اہم تقاضا ہے جسکی ہم آئندہ صوبا ئی حکومت سے بھر پور توقع رکھتے ہیں جس سے معیار تعلیم بلند ہوگا اور اصلاح کا پہلو سامنے آئے گا انھوں نے کہا ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں متعلقہ قواعدوضوبط پر سختی سے عملدارآمدجاری ہے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  حاصل پور سید جاوید اقبال شاہ کے زیر قیادت عوامی اتحادکی ریلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker