پاکستانتازہ ترین

وزیرا عظم نواز شریف نے وزیرمحولیات مشاہداللہ کا استعفیٰ منظورکرلیا

اسلام آباد(بیوروچیف)سینیٹرمشاہداللہ کا پی ٹی آئی کے دھرنوں کے حوالے سے بیان دینے پر شدید تنقد کا سامنا کرنا پڑا،جس کے بعد مشاہد اللہ نے آج وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کرکے وزارت سےاستعفی دے دیا،جسے وزیر اعظم نے قبول کرلیا۔مشاہد اللہ نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے دھرنوں کے دوران مبینہ سازشوں پر بیان دیا تھا،جس کے بعد حکومت کی جانب سے ان سے استعفیٰ طلب کیاگیا تھا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق وزیرماحولیات سینیٹرمشاہداللہ نے آج اعظم ہاوس میں نوازشریف سے ملاقات کی اور بی بی سی کودیئے گئے اپنے بیان کے حوالے سے وزیر اعظم کووضاحت پیش کی۔ جس کے بعد مشاہداللہ خان نے وزارت ماحولیات سے استعفی دے دیا۔ زرائع کے مطابق مشاہداللہ خان کااستعفی منظورکرلیاگیاہے۔مشاہداللہ خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویومیں بتایاتھاکہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ظہیرالسلام دھرنوں کے دوران اقتدارپرقبضہ کرناچاہتے تھے۔ سابق وفاقی وزیرکےبیان پرحکومتی اوراپوزیشن جماعتوں کی جانب سےشدیدردعمل کااظہارکیاگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور:تحریک انصاف کے زیراہتمام ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی تحریک نویں روز میں داخل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker