تازہ ترینعلاقائی

لاہور ، موسم گرما کی چھٹیاں ختم ،تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ۔اسکولوں کالجوں کی رونقیں بحال ہو گئیں ۔لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے گرمیوں کی چھٹیوں کے سلسلے میں یکم جون سے پندرہ اگست تک بند رہے ۔آج اسکول کھلنے سے گلیوں، بازاروں ، سڑکوں اور تعلیمی اداروں کی رونقیں لوٹ آئیں۔ ہنستے، مسکراتے بچے ویگنوں ،بسوں ،موٹرسائیکلوں پر اپنے تعلیمی اداروں کو جاتے نظر آئے ۔سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے باہرننھے منے بچوں سمیت طلباء ، طالبات اور والدین کے جمگھٹے لگے رہے

یہ بھی پڑھیں  کورونا : پنجاب میں پابندیاں نافذ، تمام تفریحی پارک بھی بند

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker