تازہ ترینکھیل

سب سے زیادہ عطیہ دینے والے کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی بھی شامل

نیویارک(نمائندہ سپورٹس)ایک بین الاقوامی سروے کے مطابق کرکٹر شاہد آفریدی فلاحی کاموں میں پیش پیش دنیا کے 20 بہترین ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ۔مثبت سماجی تبدیلیوں کے لئے دنیا بھر میں کام کرنے والی تنظیم ڈو سم تھنگ کی جانب سے مرتب کردہ فہرست میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے سخی کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کے امریکی اسٹار جون سینا اپنی فلاحی سرگرمیوں کو لیکر دوسرے جبکہ امریکی خاتون ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو تیسرا نمبر دیا گیا ہے۔اس فہرست میں صرف ایک ہی بین الاقوامی کرکٹر پاکستان کے شاہدآفریدی بیسویں نمبر پر موجود ہیں ۔شاہد آفریدی فائونڈیشن نامی انکے ادارے کے ذریعے ایک بڑا خیراتی اسپتال لوگوں کو سہولتیں پہنچا رہا ہے اوراس طرح کے مزید کئی پروگرامزشروع ہونے جارہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  للیانی:نعیم و بابرنعمان کو زندہ جلانے والے انسانیت کے دشمن تھے،ندیم سیٹھی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker