تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ایس ڈی او صادقیہ نے یوم پاکستان کے موقع پرمجازعدالت کے حکم کی کھلم کھلا حکم عدولی کردی

بہاولنگر(رانافیصل رحمن )عبدالرشید واحدی ایس ڈی او صادقیہ نے یوم پاکستان کے موقع پر مجاز عدالت کے حکم کی کھلم کھلا حکم عدولی کر دی اور غریب عوام کی فصلات برباد کرنے کیلئے باجماعت مشین ایکسیویٹرلے کر موئگہ24/B کا ڈیزائن تبدیل کرنے چلا گیا۔اس نے یہ بھی پرواہ نہ کی کہ صادقیہ برانچ جس میں62000 کیو سک پانی کی مقدار بہہ رہی ہے وہ ٹوٹ جائے گی۔اور غریب عوام اور حکومت کا نقصان ہوگا۔صرف ایک آدمی چوہدری اکرم اور اس کے حواریوں کوخوش کرنے کیلئے ایس ڈی او عبدالرشید واحدی نے گزٹیڈ چھٹی کے موقع پر یوم پاکستان اس طرح منایا ہے۔محکمہ انہار کے اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ وہ انکوائری کر کے کرپٹ ایس ڈی او کے خلاف تادیبی کاروائی کریں۔ؒ ٓ

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:بچے کو بچاتے ہوئے بس الٹ گئی ،اٹھارہ زخمی،ایک ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker