پاکستانتازہ ترین

قصورزیادتی اسکینڈل،متاثرہ بچوں کےورثا ءنےجے آئی ٹی کابائیکاٹ کردیا

قصور(نمائندہ خصوصی)زیادتی اسکینڈل میں متاثرہ بچوں کےورثا نے جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کردیا،متاثرہ بچوں کےوکیل لطیف بسرا کا کہنا ہے کہ پولیس متاثرہ بچوں کے ورثا کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کررہی ہے۔ قصور زیادتی اسکینڈل کے متاثرہ بچوں کے والدین کے وکیل نے مدعیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس متاثرہ بچوں کے والدین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کررہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پولیس نے چار اگست بچوں کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا اور اب گزشتہ روز بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔لطیف سرا کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا بائیکاٹ تب تک جاری رہیگا جب تک مقدمات ختم کرکے جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی

یہ بھی پڑھیں  نیشنل ایکشن پلان کہاں ہے؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker