پاکستانتازہ ترین

این اے 122 دھاندلی کیس؛ الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں دھاندلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پرالیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ طرفین کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پرٹریبونل کے جج کاظم ملک نے فیصلہ محفوظ کیا جو 22 اگست کو سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ این اے 122 پر قومی اسمبلی کے اسپیکرسردارایازصادق نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو شکست دی تھی تاہم عمران خان کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن ٹریبونل تشکیل دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker